طرز ادا

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - کسی بات کو کہنے کا طریقہ یا انداز۔ "وہی طرز اور وہی اسلوب بیاں ہیں کہ بے کم و کاست اردو میں برتے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، ترجمہ، روایت اور فن، ٥٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'طرز' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم 'ادا' لگانے سے مرکب 'طرز ادا' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔١٩٢٥ء "نشاط روح" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی بات کو کہنے کا طریقہ یا انداز۔ "وہی طرز اور وہی اسلوب بیاں ہیں کہ بے کم و کاست اردو میں برتے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، ترجمہ، روایت اور فن، ٥٣ )

جنس: مؤنث